اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

ن لیگ نے 14 ارب ڈالر کے قرضے کتنی شرح پر لئے؟ پی ٹی آئی حکومت اور ن لیگ کے قرضوں میں فرق کیا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 28  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوںاختر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے دورمیں 7سے 8فیصد شرح سے 14ارب ڈالر کے مہنگے کمرشل قرضے لئے جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ،موجودہ حکومت کوملنے والے تمام قرضے رعایتی ہیں اور ان کی شرح 3فیصد یا اس سے کچھ زیاد ہ ہے ،سیاسی مخالفین کو

بغض کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان کی کامیابی ہضم نہیں ہو رہی ، ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی کسی جماعت نہیں بلکہ پاکستان کیلئے ہے اور یہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے نا گزیر ہے ۔ اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے معاشی ماہرین اور صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اخترخان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے دورمیں بڑے بڑ ے منصوبوں کے دعوے کرتے نہیں تھکتی لیکن ان سے پوچھا جائے کہ بیرونی قرضے ڈالرز میں لئے گئے ہیں کیا ایک بھی ایسا منصوبہ لگایا گیا ہے جو فارن ایکسچینج کما سکے اور اس سے قرضوں کی واپسی ہو ۔ ہمیں حقیقت پسندہونا پڑے گا وگرنہ ہماری مشکلات کبھی کم نہیں ہوں گی ۔ مسلم لیگ (ن ) کی حکومت جاتے ہوئے 20ارب ڈالر کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ چھوڑ کر گئی جس کی وجہ سے ہمیں دنیا میں دوڑنا پڑا لیکن موجودہ حکومت اسے کم کر کے انتہائی کم سطح پر لے آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غریب طبقات کیلئے فکر مند ہے اسی تناظر میں ہم نے ’’احساس ‘‘پروگرام کا آغاز کیا اور مشکلات کے باوجود اس کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ،جیسے جیسے ہمارے معاشی حالات بہتر ہوتے جائیں گے عوام کی زندگیوںمیں خوشحالی اور آسودگی آئے گی ۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کی بھرپور سرپرستی کررہی ہے کیونکہ وزیر اعظم عمران خان اس سے آگاہ ہیں کہ روزگار کے مواقع نجی شعبے سے پیدا ہوں گے ۔ وفد نے حکومت کی اصلاحاتی پالیسی کو سراہتے ہوئے معیشت کی بہتری کیلئے اپنی تجاویز سے بھی آگاہ کیا جس کا سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے بھرپور خیر مقدم کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…