جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ارطغرل کے خلاف فتویٰ آ گیا، حرام قرار دے دیا گیا

datetime 27  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) جامعہ دارالعلوم کراچی نے ترکی کے مشہور ڈرامہ ارطغرل غازی کے خلاف فتویٰ دے دیا، حرام قرار دے دیا گیا۔ جامعہ دارالعلوم کراچی نے ترکی کے ڈرامے سمیت دیگر ڈراموں کو مسلمانوں کے لیے نامناسب قرار دیتے ہوئے فتویٰ جاری کیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ اس طرح کی فلمیں بنانا، دیکھنا اور دکھانا گناہ ہے اور مسلمانوں کو ان سے مکمل پرہیز کرنا لازم ہے۔ واضح رہے کہ

ڈرامہ ارطغرل غازی سلطنت عثمانیہ کے قیام کی جدوجہد پر بنایا گیاہے۔جس میں غازی عثمان کے والد ارطغرل کی جدوجہد کو دکھانے کی سعی کی گئی ہے۔جامعہ دارالعلوم کراچی نے اپنے فتوے میں اسلامی ڈراموں سمیت دیگر ڈراموں کو اسلام کے خلاف سازش کا ایک حصہ قرار دیا ہے۔فتوے میں کہاگیا ہے کہ اسلام اور اسلامی شخصیات کو یا ان کے کارناموں کو ڈراموں یا ویڈیو فلموں کے ذریعہ پیش کرنا خود ان ہستیوں کی شان مجروح کرنے کے مترادف ہے کیونکہ ڈراموں میں غلط بیانی اور غلط انتساب تقریباً لازمی ہے، لہٰذا اس کو اسلامک ڈرامہ کہنا یا اس طرح ڈراموں کی شکل میں بلند پایہ شخصیات کا کردار پیش کرکے اسے اسلام کی خدمت سمجھنا درست نہیں ہے۔ فتوے میں مزید کہا گیا کہ ڈراموں میں اپنی طرف سے حلیہ، لباس اور گفتگو کو منسوب کیا جاتا ہے جو در حقیقت اسلام کی خدمت نہیں بلکہ اسلام کے خلاف سازش کا ایک حصہ ہے، لہٰذا اس طرح کی فلمیں بنانا، دیکھنا اور دکھانا گناہ ہے اور مسلمانوں کو ان سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔ جامعہ دارالعلوم کراچی نے ترکی کے مشہور ڈرامہ ارطغرل غازی کے خلاف فتویٰ دے دیا، حرام قرار دے دیا گیا۔ جامعہ دارالعلوم کراچی نے ترکی کے ڈرامے سمیت دیگر ڈراموں کو مسلمانوں کے لیے نامناسب قرار دیتے ہوئے فتویٰ جاری کیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ اس طرح کی فلمیں بنانا، دیکھنا اور دکھانا گناہ ہے اور مسلمانوں کو ان سے مکمل پرہیز کرنا لازم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…