اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بیرون ملک روزگار حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری، سعودی اور کویت کی جانب سے پاکستانیوں کی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، خلیجی ممالک نے پاکستان سے شعبہ صحت کیلئے
ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملے کی بھرتیاں کرنے کیلئے باقاعدہ درخواست کر دی ہے۔دونوں خلیجی ممالک کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملے کی کمی کو پورا کرنے کے خواہش مند ہیں اور وہ پاکستان سے افرادی قوت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔دونوں ممالک کے حکام نے پاکستان سے باقاعدہ درخواست بھی کر دی ہے۔اس پر وزارت اوورسیز نے فوری طور پر کام کا آغاز بھی کر دیا ہے۔