اوکاڑہ(آن لائن)اوکاڑہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے بانی صدر اور مسلم لیگ ن کے راہنما فلائیٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) چودھری ارشد اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی ٹولہ نے پشاور میٹروکا ایک پراجیکٹ شروع کیا جہاں ایک سے بڑھ کر ایک کرپشن ہے آج اس کی ایک بس میں
آگ لگنے سے واضع ہوگیا ہے کہ عمران نیازی ٹولہ سے کوئی بھی ڈھنگ کا کام نہیں ہوسکتا ان خیالات کا اظہا رانہوں نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا فلائیٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) چودھری ارشداقبا ل نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اس قدر نااہل اور نالائق حکومت نہیں دیکھی گئی جیسی کہ عمران نیازی ٹولہ کی ہے اس نے اپوزیشن کا گالیاں دینے کے سوا کوئی کامیابی حاصل نہیں کی پشاور میٹرو مکمل ہونے سے قبل ہی افتتاح کردیا بسوں کی معاہدہ کے مطابق سپیر پارٹس ایکسپائر ہوگئے اس منصوبہ کا تفصیلی جائزہ لیا جائے تو ایک سے بڑھ کر ایک کرپشن سامنے آئے گی آج اس کی بس میں آ گ لگنے سے واضع ہوگیا ہے کہ نیازی ٹولہ کوئی کام بھی ڈھنگ سے نہیں کر سکتا۔