بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

انتہائی اہم ڈیم میں پانی کی خطرناک آمد سے13سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پانی مقررہ حد سے تجاوز،ہنگامی طور پر آبادیوں کو خالی کرانے کا سلسلہ جاری

datetime 27  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حب (آن لائن) کراچی کو پینے کا اضافی پانی اور بلوچستان کے کئی علاقوں کی آبی ضروریات پوری کرنے والے حب ڈیم میں سطح آب 13 سال بعد ساڑھے 338 فٹ کا نشان عبور کر گئی ہے، آج کسی بھی وقت ڈیم کے اسپل ویز سے اضافی پانی کا اخراج شروع ہو سکتا ہے۔واپڈا ذرائع کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے تک پھیلے حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں حالیہ بارشوں کے بعد 3 روز

کے دوران حب ڈیم میں 8 فٹ سے زائد کی سطح پانی آچکا ہے اور گذشتہ ایک رات کے دوران حب ڈیم میں پانی کی سطح 2 فٹ بلند ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیچمنٹ ایریا سے بارشوں کے پانی کے مزید ریلے حب ڈیم پہنچ رہے ہیں، 339 فٹ کی سطح پر آج کسی بھی وقت حب ڈیم کے اسپل ویز سے پانی کا اخراج شروع ہو سکتا ہے۔اس موقع پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حب ڈیم کے انتظامی ادارے واپڈا کے حکام اور ایریگیشن کے افسران حب ڈیم پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہنگامی صورتحال میں حب ڈیم کے نیچے کی آبادیوں سے دلیل نظامیہ کی جانب سے انخلا کرایا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپل ویز سے پانی کے ازخود اخراج سے قبل حب ڈیم کے ہنگامی گیٹ کھولے جا سکتے ہیں، حب ڈیم مکمل بھرنے پر اضافی پانی حب ندی کے راستے سمندر میں گرنے لگتا ہے۔ذرائع کے مطابق مون سون کی حالیہ بارشوں کے بعد حب ڈیم میں 30 فٹ سے زائد پانی آچکا ہے۔واپڈا کے متعلق افسر سہیل صدیقی کے مطابق اب ٹیم آخری مرتبہ سال 2007 میں مکمل طور پر بھرا تھا، بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے سال پہلے ایسی صورت حال پیدا ہو گئی تھی کہ ڈیم سے پانی کا اخراج بند ہو گیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ 45 کلو میٹر کے علاقے تک پھیلے حب ڈیم سے دو نہریں نکلتی ہیں جن میں سے ایک کینال حب ڈیم کے اطراف کے بلوچستان کے علاقوں کی زرعی ضروریات کا پانی فراہم کرتی ہیں جبکہ دوسری جانب کی حب کینال سے کراچی کے غربی علاقوں کو پینے اور دیگر استعمال کے لیے یومیہ 100 ملین گیلن پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…