اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر ماہا کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کے ساتھ ملزمان نے فحش حرکات بھی کیں اور اسے بلیک میل کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو مبینہ طور پر ملزمان نے ایسے حالات کا شکار کیا کہ وہ جان دینے پر مجبور ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنید کی میری بیٹی سے شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔وہ میری بیٹی کو دھمکاتا تھا،جنید کی بہن مہوش میری بیٹی ماہا کی دوست تھی اور اس نے ماہا کو جنید سے ملوایا۔جنید نے میری بیٹی کو زدوکوب کیا اور یہ پورا ایک ریکٹ ہے۔میری بیٹی کو عرفان قریشی کے گھر میں نشہ دیا گیا۔اس گروہ کا کام ہی یہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ گروہ خاندانی لڑکیوں کو نشے کا عادی بناتا ہے۔ڈاکٹر ماہا کے والد نے دائر درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ ان تینوں افرادکی جانب سے پریشان کیے جانے پر بیٹی نے خودکشی کی ہے۔دریں اثنا ڈاکٹر ماہا کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، ایف آئی آر میں نامزد مقامی معروف ہسپتال کے ڈینٹسٹ کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مقدمے میں نامزد ماہا کے دوست جنید خان اور ایک اور ڈاکٹر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔