بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

600 برس پرانے درخت نے سربیا میں موٹروے منصوبہ رکوادیا

datetime 1  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلغراد(نیوزڈیسک)سربیا میں600سال پرانے شاہ بلوط کے درخت پر تنازعے کے باعث موٹروے کی تعمیر کا منصوبہ روک دیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سربیا میں دارالحکومت بلغراد کو ساحل سمندر سے منسلک کرنے کے لئے موٹر وے تعمیر کی جارہی ہے، سیکڑوں کلو میٹر طویل اس موٹر وے کے راستے میں ایک قدیم درخت آگیا ہے، 600 برس قدیم اس درخت کو مقامی افراد بہت مقدس سمجھتے ہیں، اس درخت کو بچانے کے لئے موٹر وے کا راستہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
2013 میں درخت کو بچانے کے لیے اس کی جڑوں کو سٹیل کی تعمیر کے ذریعے محفوظ کردیے جانے کی تجویز پیش کی گئی تھی تاکہ بھاری گاڑیوں کی آمدو رفت سے اسے نقصان نہ پہنچے لیکن اس ضمن میں حکومت نے کوئی اقدام نہیں کئے، صورت حال یہ ہے کہ درخت کے قریب موٹر وے کی تعمیر رک گئی ہے۔سربیا کے وزیر تعمیرات کا کہنا ہے کہ سربیا کوئی امیر ملک نہیں ہے کہ ایک درخت کے لئے کسی شاہراہ کا راستہ ہی تبدیل کردیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ درخت کی ایک شاخ دوسری جگہ لگائی جائے تاکہ یہ پیڑ دوسری جگہ پر زندہ رہے لیکن مقامی افراد اس تجویز سے متفق نہیں اوران کا کہنا ہے کہ اگر وزیر تعمیرات میں ہمت ہے تو وہ خود آکر پیڑ کو کاٹ کر دکھائیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…