لسبیلہ(این این آئی)حب ڈیم میں پانی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ رات گئے تک پانی کی سطح 335سے بڑھ گئی مزید سیلابی ریلوں کا داخلہ جاری ہے،قریبی آبادی کو الرٹ جاری لسبیلہ اور خضدار کے پہاڑی علاقوں میں موسلادار بارشوں سےمختلف ندیوں سے سیلابی ریلوں کا
حب ڈیم میں داخلہ جاری ڈیم میں پانی کی سطح رات گئے تک 335سے بڑھ گیا تھا جبکہ مزید سیلابی ریلوں کی آمد کا سلسلہ جاری حب ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گیا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش صرف چار فٹ رہ گئی انتظامیہ زرائع کے مطابق حب ڈیم میں پانی گنجائش 339فٹ تک ہے اسکے بعد اسپل وے سے حب ندی میں پانی کا اخراج ہوگا انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی جانی و مالی نقصان کے خدشے کے پیش نظر ندی کے قریبی آبادی کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں۔