پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

بارشوں سے دریائے سندھ بھی بپھر گیا، کئی دیہات زیر آب آنا شروع، انتہائی تشویشناک صورتحال

datetime 26  اگست‬‮  2020 |

سکھر(آن لائن)ملک میں جاری بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں بھی پانی کی سطح بلند، گڈو اور سکھر بیراجوں پر سیلابی صورتحال، کچے کے دیہات زیر آب آنا شروع، سکھر بیراج سے نکلنے والی 4 نہروں کو بند کردیا گیا، تین میں سپلائی کم کردی گئی،تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور دریائے سندھ میں

گڈو بیراج کے مقام پرنچلے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جبکہ سکھر بیراج پر بھی 24 گھنٹوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے پانی کی سطح بڑھنے کے ساتھ ہی سکھر اور گڈو بیراجوں کے درمیان واقع کچے کے دیہات زیر آب آنا شروع ہوگئے ہیں آبپاشی ذرائع کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گڈو کے مقام پر 35 اور سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں 50 ہزار کیوسک کا اضافہ ہواہے سکھر بیراج کے کنٹرول روم انچارج عبدالعزیز کے مطابق بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث گڈو بیراج کی دو نہروں اور سکھر بیراج کی چار نہروں میں پانی کی فراہمی بند کردی گئی ہے جبکہ سکھر بیراج کی تین نہروں میں پانی کی فراہمی کم کردی گئی ہے آبپاشی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بارشوں کا یہ سلسلہ پہاڑی علاقوں میں جاری رہا تو آئندہ دو سے تین روز میں دریائے سندھ میں درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال کا امکان پیدا ہوجائے گا گڈو بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 37 ہزار 479 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 30 ہزار 477 کیوسک،جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 1 لاکھ 81 ہزار 565 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 73 ہزار 865 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دونوں بیراجوں پر پانی کی سطح تیزی سے بلندی کی طرف گامزن ہے۔  سکھر بیراج سے نکلنے والی 4 نہروں کو بند کردیا گیا، تین میں سپلائی کم کردی گئی



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…