بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

لوگوں کو بچا لیا لیکن خود ڈوب گئے، لوگوں کو بچاتے ہوئے 2 بہادر نوجوان پانی کے تیز بہاؤ کا شکار

datetime 26  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کورنگی کاز وے پر لوگوں کی مدد کرتے ہوئے ڈوبنے والے دو نوجوان تاحال لاپتہ ہیں، ریسکیو ٹیمیں ان کی تلاش میں ہیں لیکن اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ اور کراچی میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے بعد ندی نالوں میں بھی شدید طغیانی آگئی ہے، جس کے باعث ندی سے گزرنے والی سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے کراچی کی ملیر ندی

میں کورنگی کے مقام پر کاز وے بھی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی جس کے سبب وہاں سے گزرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔گزشتہ روز کورنگی کاز وے پر لوگ اپنی مدد آپ کے تحت وہاں گزر رہے تھے کہ اس دوران پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور ندی میں بہہ گئے۔اس دوران وہاں موجود کچھ نوجوانوں نے ان کی مدد کرنے کی کوشش کی اور لوگوں کی مدد کرتے ہوئے یہ نوجوان خود بھی تیز بہاؤ کا شکار ہوگئے۔ڈوبنے والے دونوں نوجوان اب تک لاپتہ ہیں، کورنگی کاز وے میں لاپتہ افراد ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے، اور ان کے اہل خانہ شدید ذہنی اذیت سے دو چار ہیں۔واضح رہے کہ کورنگی کاز وے پر ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں نکلے ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی کشتی الٹ گئی تاہم وہ بال بال بچ گئے۔کراچی کے بیچوں بیچ گزرنے والی ملیر ندی میں طغیانی کے باعث امدادی کاموں کے لیے موجود ایدھی فانڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی کشتی ڈیفنس کے قریب ملیر ندی میں الٹ گئی تاہم ایم پی اے راجہ اظہر سمیت تمام 5 افراد محفوظ رہے۔پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق فیصل ایدھی پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی راجہ اظہر کے ہمراہ ملیر ندی میں کشتی میں سوار ہوکر گشت کر رہے تھے۔کسی ممکنہ شخص کی مدد کے لیے یہ پانچ افراد کشتی میں سمندر کی طرف جا رہے تھے کہ ڈیفنس کے قریب کشتی الٹ گئی۔ترجمان کے مطابق کشتی میں سوار فیصل ایدھی، راجہ اظہر اور دیگر افراد ڈوب رہے تھے کہ انہیں ماہی گیروں کی ایک کشتی میں سوار ماہی گیروں نے بچا لیا اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔دوسری جانب ایدھی حکام کے مطابق فیصل ایدھی کی کشتی کاز وے سے ریسکیو آپریشن کے دوران دو دریا کی سمت نکل گئی جہاں تیز پانی کی وجہ سے فیصل ایدھی کی کشتی الٹ گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…