پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

شہباز شریف نااہل ہونے کی تیاری کر لیں حکومت نے پیغام پہنچا دیا

datetime 26  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) وزیر اطلاعات  پنجاب   فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف واپس نہ آئے تو شہباز شریف نااہل ہونے کی تیاری کر لیں۔ آل شریف اور آل زرداری کس انداز سے منی لانڈرنگ کرتے رہے اور لوٹ مار کو بچانے کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ بل منظور نہیں ہونے دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ   حزب اختلاف نے ذاتی مفادات کے لیے سینیٹ میں قانون سازی کی مخالفت کی اور ان جماعتوں نے پاکستان کے مستقبل کو مقدم نہیں رکھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان منی لانڈرنگ کی وجہ سے گرے لسٹ میں آیا اور نائن الیون کے بعد منی لانڈرنگ ایک جرم ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان پیدائشی کپتان ہیں۔ نواز شریف کی واپسی پر شہباز شریف نے ڈبلیو ٹرن لیا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے سفید جھوٹ کی انتہا کر دی، حزب اختلاف کی لگائی ہوئی گانٹھیں ہم دانتوں سے کھول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف واپس نہ آئے تو شہباز شریف نا اہل ہونے کی تیاری کر لیں۔ وزیر اطلاعات نے نواز شریف کی ضمانت سے متعلق شہباز شریف کی عدالت میں جمع کرائی گئی تحریر سامنے لاتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپسی کی ضمانت دی تھی جبکہ حکومت کا مطالبہ تھا کہ 7 ارب 20 کروڑ روپے کا اقرار نامہ لیا جائے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…