ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ایک ارب روپے  سرکاری بینک سے نکلوا کر نجی بینک میں رکھنے کا انکشاف

datetime 26  اگست‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ایک ارب روپے سرکاری بینک سے نکلوا کر نجی بینک میں رکھنے کا انکشاف ہوا، بورڈآف ڈائریکٹرزنے فیصلے کوکالعدم قرار دے دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے اپنے خزانے سے ایک ارب روپے

بینک آف پنجاب سے نکال کر پرائیویٹ بینک میں منتقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔سابق ایم ڈی بورڈ رائے منظور ناصر نے ایک ارب روپے کی رقم پنجاب بینک سے نکال کر نجی بینک میں رکھنے کا فیصلہ کیا جو کہ حکومتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔سابق ایم ڈی رائے منظورناصرکی جانب سے ایک ارب روپے نجی بینک میں رکھنے کے فیصلے کوبورڈآف ڈائریکٹرزنے کالعدم قرار دیدیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق ایم ڈی رائے منظورناصرکی جانب سے ایک ارب روپے سرکاری بینک سے نکالنے پرانکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی، انکوائری کمیٹی نے رقم نجی بینک میں رکھنے کوغیر قانونی قراردیاتھاجس کے بعد معاملہ دوبارہ بورڈ آف ڈائریکٹرزکے ایجنڈے میں شامل کیاگیا۔ٹیکسٹ بک بورڈکے بورڈآف ڈائریکٹرزکے اجلاس میں ایک ارب روپے کی رقم پنجاب بینک میں واپس رکھنے کی منظوری دیدی ہے۔ بورڈنے پہلے ساڑھے سات فیصدسود پر دو ارب روپے کی رقم پنجاب بینک میں رکھوائی تھی اور اب شرح سود کم ہونے پر ساڑھے چھ فیصد سود پر 89 کروڑ روپے پنجاب بینک میں منتقل کیے جائیں گے۔حکومت پنجاب کے ضوابط کے مطابق سرکاری ادارے کاخزانہ نجی بینک میں رکھنے کی ممانعت ہے۔ ذرائع نے بتایاہے کہ رائے منظورناصرکے اس غیرقانونی اقدام کی بناپرانہیں ایم ڈی کے عہدے سے ہٹایاگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…