جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مریم نواز کے سوشل میڈیا اکائونٹس خطرے میں

datetime 26  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدرمریم نواز کی سوشل میڈیا ٹیم کے سرگرم رکن طاہر مغل کو طلب کرلیا۔ایف آئی اے نے طاہر مغل کو 27 اگست کو ایف آئی اے دفتر امیگریشن ٹاور جی ایٹ ون میں پیش ہونے کی ہدایت کی،طاہر مغل سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹیو ہیں، مریم نواز کی ٹیم کے اہم رکن سمجھے جاتے ہیں اور آج کل ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کے سوشل میڈیا کوآرڈی نیٹرکے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

طاہرمغل پر الزامات کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں لیکن سوشل میڈیا صارفین کے مطابق طلب کرنے کی وجہ مریم نواز کی نیب پیشی کے بعد کچھ ایسے ٹویٹ تھے جس میں انہوں نے مریم نواز پر قاتلانہ حملے کا دعویٰ کیا اور حکومتی اداروں پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین کے خیال میں طاہر مغل کو نازیبا ٹویٹس پر طلب کیا گیا، دوسری جانب طاہر مغل کو طلب کرنے پر ن لیگی سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…