پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

روس، چین، پاکستان، ترکی اور ایران کا ایک بلاک بن گیا

datetime 26  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پچاس ساٹھ سال پہلے عربوں کے پاس دولت نہیں تھی، تیل نکلا تو حالات بدلنا شروع ہوگئے۔ دولت کی فراوانی ہو گئی، عربوں کی بڑی بڑی سرمایہ کار کمپنیاں بن گئیں۔حال ہی میں متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے۔امریکی صدر کے اعلان کے بعد دونوں ملکوں کے وزراء کی ملاقاتیں ہوئی ہیں اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے سربراہ یوسی کوہن نے

یو اے ای کا دورہ بھی کیا ہے ۔روزنامہ جنگ میں شائع مظہر برلاس اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔اس دورے کے بعد عرب امارات نے بیان جاری کیا کہ ’’اسرائیل کے ساتھ ہمارا اتحاد ایران کے خلاف نہیں‘‘ ۔کئی سالوں کی محنت سے امریکہ اور اسرائیل نے خطہ عرب میں کئی ممالک کو کھنڈرات میں تبدیل کیا، ان کے مالی حالات کو کمزور ترین کیا۔آج لیبیا، مصر، عراق، یمن، شام اور لبنان سمیت کئی ملک برباد ہو کر کمزور پوزیشن میں کھڑے ہیں۔کویت معاشی طور پر کتنا مضبوط تھا مگر اب اکتوبر تک کے اخراجات کیلئے کویت کے پاس دو بلین دینار رہ گئے ہیں۔اکتوبر کے بعد کویت کو جنرل ریزرو فنڈسے ماہانہ 1.07بلین دینار نکلوانا پڑیں گے۔اسرائیل کو گریٹر اسرائیل کا روپ دھارنے کی اتنی جلدی ہے کہ یو اے ای کے فری زونز میں اسرائیلی ٹیمیں دورے کر رہی ہیں، بڑے پیمانے پر فیکٹریوں اور ملوں کے منصوبے بن رہے ہیں۔ رہائشی کالونیاں بنانے کے منصوبے فائنل ہو رہے ہیں۔عربوں کے مابین آپس میں جنگیں تیار ہیں لیکن اس وقت مشرق وسطی اور بحیرہ روم میں ترکی کے خلاف اتحاد بن رہا ہے اگر ترکی پر چڑھائی ہوئی تو پاکستان ترکی کا ساتھ دے گا۔ شاید ترکوں نے خطرات کو بھانپ لیا ہے اسی لئے انہوں نے حماس کے جنگجوئوں کو لیبا اور استنبول پہنچانا شروع کر دیا ہے۔

ترکی پرقدرت مہربان ہو گئی ہے، ترکی میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے ہیں ،ترکی کی کرنسی تیزی سے مضبوط ہوتی جا رہی ہے، بعض جگہوں پر تو لوگوں نے ڈالر دے کر لیرے خریدنا شروع کر دیئے ہیں۔امریکہ نے ایک مرتبہ پھر جنگوں کا رخ مسلم دنیا کی طرف موڑا ہے مگر اس مرتبہ نتائج مختلف ہوں گے کیونکہ اس مرتبہ

روس، چین، پاکستان، ترکی اور ایران ایک بلاک بن چکے ہیں۔بڑے امریکی اتحادی بھارت کو بھی یہ خطرہ ہے کہ اگر اسلامی دنیا کی چوہدراہٹ پاکستان یا ترکی کے پاس آ گئی تو پھر کشمیر کیا باقی ہندوستان کو سنبھالنا بھی مشکل ہوجائے گا۔ چین کی خواہش ہے کہ اسلامی دنیا کی سربراہی اس کے عظیم دوست پاکستان کے حصے میں آجائے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…