اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت نے غازی فورس تنظیم پر پابندی عائد کردی

datetime 25  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وزارت داخلہ نے غازی فورس’ نامی تنظیم پر پابندی عائد کردی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔وزارت داخلہ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق غازی فورس پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی سیکشن 11 (اے) 1 بی کے تحت پابندی عائد کی گئی۔نوٹی فکیشن کی کاپی ڈی جی نیکٹا، وزارت خارجہ، قومی سلامتی کونسل سمیت تمام محکموں کو ارسال کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس اضافے کے بعد وزارت داخلہ کی پابندی کی فہرست میں شامل تنظیموں اور گروپوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔غازی فورس رواں سال پابندی کی فہرست میں شامل ہونے والی پانچویں تنظیم ہے،اس سے قبل 19 اگست کو ‘ختم الانبیا’ تنظیم پر پابندی عائد کی گئی تھی،اسی طرح 7 مئی کو جیے سندھ قومی محاذ اریسر گروپ، سندھو دیش ریوولیوشنری آرمی اور سندھو دیش لبریشن آرمی پر پابندی عائد کی گئی تھی،کالعدم تنظیموں کی فہرست بنانے کا عمل 14 اگست 2001 میں اس وقت شروع ہوا تھا جب لشکر جھنگوی اور سپاہ محمد پاکستان کو کالعدم قرار دیا گیا تھا۔بعد ازاں 14 جنوری 2002 کو حکومت نے جیش محمد، لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک اسلامی اور تحریک نفاذ شریعت محمدی پر پابندی عائد کردی تھی۔یاد رہے کہ 21 اگست کو پاکستان نے داعش، القاعدہ، طالبان سمیت دیگر تنظیموں کے 88 سے زائد دہشت گردوں پر سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں۔وزارت خارجہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 21 قراردادوں کے تحت دہشت گردوں پر عائد کردہ پابندیوں میں اثاثے منجمد کرنا، سفری اور اسلحے کی خرید و فروخت پر پابندی شامل ہے۔پابندیوں کے دو علیحدہ نوٹی فکیشن جاری کیے گئے تھے جن میں کالعدم تنظیموں، دہشت گرد عناصر، افراد کے تمام اثاثے، کھاتے یا مالیاتی ذرائع بغیر کسی پیشگی نوٹس کے فی الفور منجمد کرنے کا حکم دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…