ملتان (این این آئی )ملتان میں چھ روز قبل سیل کیئے گئے مال خانہ کھول دیا گیا انتظامیہ کی جانب سے مال خانہ کھولنے کا عمل خفیہ رکھا گیا اور صبح سویرے مال خانے کے ارد گرد قناعتیں لگائی گئیں۔کچہری مال خانے کے ارد گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی
کچہر ی مال خانہ تقریباً 100 سال سے بند تھا، مال خانہ میں قیمتی اور قدیمی جواہرات اور نوادرات برآمد ہونے کا بھی انکشاف ہوا تھا ، مال خانے کے پر اسرار طور پر برآمد ہونے والے خزانے بارے انتظامیہ تاحال خاموش ہے اور کچھ بھی بتانے سے گریزاں ہے،ضلع کچہری کے مال خانہ میں قدیمی خزانہ کی موجودگی کے معاملہ میں ایس ایچ او تھانہ چہلیک اختر شاہ نے مال خانہ کے کمرہ سے برآمد ہونے والے قدیمی سامان کی تصدیق کردی ہے ،ملتان مال خانہ کے کمرہ سے قدیمی سکے،چاندی اور سونے کے زیورات اور پاکستان کی قدیمی کرنسی ملی ہے تاہم کمرہ سے ملنے والے قدیمی سامان کی مقدار زیادہ نہیں ۔