پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو وطن واپس لانے کی منظوری  دیدی 

datetime 25  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو وطن واپس لانے کی منظوری دیدی ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کااجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں کابینہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو واپس لانے کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے فیصلہ کیاکہ نوازشریف قانون کے مجرم ہیں، واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں کریں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق

کابینہ اجلاس میں ملکی تازہ سیاسی صورت حال پر طویل مشاورت کی گئی ذرائع نے بتایاکہ مریم نواز کی حالیہ سرگرمیوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مریم نواز کی عدم گرفتاری پر اظہار تشویش کیا اور کہاکہ مریم نواز نے نیب کے باہر جو کیا اس پر انہیں گرفتار کیا جانا چاہئے تھا۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ کچھ بھی ہو جائے مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے۔ وزراء نے گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ بھی اٹھا دیا۔ اراکین نے کاہکہ قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم کی جانب سے افسوس ناک زبان استعمال کی گئی۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ عوام سے ووٹ گالیاں سننے کیلئے نہیں لئے تھے،آئندہ ہمیں گالی دی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ وزراء نے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کی عزت و تکریم کا بھی احساس نہیں کیا گیا، وزراء نے کہاکہ اسپیکر کو بدزبانی کے مرتکب ارکان کی رکنیت معطل کرنا چاہیے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی طریقہ کار پر بھی مشاورت کی گئی ۔ وفاقی کابینہ نے کہاکہ بیماری کا سرٹیفکیٹ دکھا کر ملک بھاگنے والوں کو اب کوئی بیماری نہیں،کابینہ نے ملک سے بھاگے ہوئے مجرم کی وطن واپسی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…