پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

گاڑی روکو! وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ  نےگاڑی سے اتر کر  بارش میں پھنسے معذور شخص کی مدد کرکے عوام کا دل جیت لیا

datetime 25  اگست‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بارش میں پھنسے معذور شخص کی مدد کرکے اس کا دل جیت لیا۔منگل کو شہرمیں شدیدبارشوں کی وجہ سے شہرمیں دورے کے دوران وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے معذور شخص کو دیکھ کر کے فور چورنگی پر گاڑی روک دی،

شہری کے ساتھ 2 بچیاں بھی موجود تھیں۔ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق معذور شخص کو بارش کے باعث گھر جانے کے لیے بس نہیں مل رہی تھی، وزیر اعلی سندھ نے خصوصی شخص کو اسکواڈ سے گاڑی دے کر گھر روانہ کیا۔ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ نے بچیوں کو پانی اور جوس بھی دیا۔علاوہ ازیں وزیر اعلی سندھ نے یوسف گوٹھ کے مکینوں سے ملاقات کی اور عوام کی شکایات سنیں۔مراد علی شاہ نے ڈی سی غربی سے عوام کو ہر طرح کی مدد کرنے کی ہدایات دیں، وزیر اعلی نے نالوں سے تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت دی۔وزیر اعلی سندھ نے یوسف گوٹھ کو نکاسی اور پانی کی فراہمی کی اسکیم دینے کی ہدایات بھی دیں۔واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے، وزیر اعلی سندھ نے رین ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا۔مراد علی شاہ  نے کہاکہ کراچی میں شدید بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب ہیں، مشکل وقت میں ہم عوام کے ساتھ ہیں، عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…