بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

روٹی 20روپے کی ہو گئی غریب گھرانوں میں کہرام مچ گیا ‎

datetime 25  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومتی غلط پالیسیوں سے سفید آٹے کی روٹی 20روپے تک جا پہنچی جس سے غریب گھرانوں میں کہرام مچ گیا ۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے سابق چیئرمین افتخار احمد مٹو سے جب وفاقی دارلحکومت میں روٹی کی قیمت بیس روپے تک بڑھ

جانے پرحکومت نے پنجاب نے ڈپٹی کمشنروں کو اس قدر منہ زور بنا دیا ہے کہ وہ 15کلو سپر فائن کی دکانوں پر فروخت زبردستی بند کرا رہے ہیں ۔ چونکہ تندور والوں کو فائن مہنگا مل رہا اس لیے انہوں نے وفاقی دارلحکومت میں سفید روٹی جو سابقہ حکومت کے دور میں پانچ روپے ملا کرتی تھی ، اتوار 23 اگست سے 20روپے فروخت کر نا شروع کر دی ہے ۔دوسری جانب محکمہ خوراک خیبر پختونخوا نے نانبائیوں کیلئے آٹے کا سرکاری کوٹہ جاری کردیا جس کے تحت نانبائیوں کو 85کلو تھیلہ 4 ہزار 2 سو روپے میں مہیا کیا جائیگا ۔ اس سلسلے میں نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے سیکرٹری خوراک خیبر پختونخوا فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خوشحال خان سے ملاقات کی اس موقع پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ بھی موجود تھے ۔ نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے سیکرٹری خوراک خوشحال خان کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی اور نانبائیوں کو ریلیف دینے کی خاطر آٹے کا سرکاری کوٹہ جاری کردیا جس کے تحت نانبائیوں کو 85کلو تھیلہ 4 ہزار 2 سو روپے میں مہیا کیا جائیگا ۔ سبسڈائز آٹا 970 تھیلے روزانہ کی بنیاد پر نانبائیوں کو فراہم کیا جائیگا ۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت اور محکمہ خوراک کی جانب سے بہتر حکمت عملی کے باعث پنجاب سے آنیوالے آٹے فائن ‘ سپر فائن اور دیگر کی 85 کلو تھیلے کی قیمتوں میں 4 سو روپے کمی آگئی ہے جو اب مارکیٹ میں 6 ہزار کے بجائے 5 ہزار 6 سو میں دستیاب ہو گا اور بیس کلو تھیلے کی قیمتوں میں 100 سے 120 روپے کمی آگئی ہے ۔ سیکرٹری خوراک خیبر پختونخوا خوشحال خان نے اپنے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے جبکہ منافع خوروں کی جانب سے کسی بلیک میلنگ قبول نہیں جن کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…