لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 29 کیسز سامنے آنے کے بعد لاہور میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 48 ہزار 622اور کرونا سے اموات کی تعداد 848 ہوگئی ہے۔ جبکہ پنجاب میں اس عرصے کے دوران کرونا وائرس کے 158 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 96 ہزار 391 اور اموات پونے تین ہزار تک پہنچ گئی ہیں۔