بدھ‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے وجود کو غیر قانونی قرر دیدیا ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد، رقم کسی فلاحی ادارے کو دینے کا حکم

datetime 25  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کے وجود کو غیر قانونی قرر دیتے ہوئے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ۔ منگل کو سپریم کروٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ غیر ضروری اور گمراہ کن درخواست دائر کرنے پر جرمانہ کیا جاتا ہے۔

وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کا کوئی قانونی وجود نہیں، جرمانے کی رقم کسی فلاحی ادارے کو دی جائے۔ فیصلے میں کہاگیاکہ وفاقی محتسب ذمہ داران کیخلاف کاروائی کر کے 2 ماہ میں رپورٹ جمع کرائیں،غیر ضروری درخواست دائر کر کے سپریم کورٹ کا قیمتی وقت ضائع کیا گیا۔فیصلہ میں کہاگیاکہ ایس این جی پی ایل کیخلاف شکایت سننا وفاقی محتسب کے دائرہ اختیار میں ہی نہیں تھا۔فیصلہ میں کہاگیاکہ وفاقی محتسب کا کام بد انتظامی کیخلاف شکایتیں سننا ہے،متاثرہ فریق نہ ہونے پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کو درخواست دائر کرنے کا حق نہیں تھا۔فیصلہ ایس این جی پی ایل کیخلاف درخواست دائر کرنے کے کیس میں جاری کیا گیا۔ایس این جی پی ایل کیخلاف زائد بل بھیجنے پر شکایت کی گئی تھی ۔وفاقی محتسب نے شکایت کنندہ کی درخواست مسترد کر دی تھی ۔درخواست گزار نے وفاقی محتسب کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔لاہور ہائیکورٹ نے معاملہ اوگرا کے دائرہ اختیار میں ہونے کا فیصلہ دیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…