اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

سبزیوں کے نرخ کنٹرول کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

datetime 24  اگست‬‮  2020 |

فیصل آباد (آن لائن)حکومت کے سبزیوں کے نرخ کنٹرول کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں سبزیوں کے نرخوں میں 50 روپے تک فی کلو کا اضافہ ہوگیا۔سبزیوں کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ سے ماڈل بازاروں میں بھی نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ گزشتہ ہفتے 30 روپے کلو فروخت ہونے والے کریلے 80 روپے فی کلو تک جبکہ 53 والے کھیرے 70 روپے فی کلو

میں فروخت، 66 والا گھیا کدو 110 روپے پر پہنچ گیا۔اسی طرح لہسن کا ریٹ 165 سے بڑھ کر 180 روپے، 80 روپے والی میتھی 120 روپے، 40 روپے والی بھنڈی 75 روپے، 73 روپے والی اروی 83 روپے فی کلو میں فروخت ہوتی رہی۔ دیگر سبزیوں کے علاوہ مٹر کی سنچریاں بھی جاری، نرخ 180 روپے پر برقرار جبکہ ٹماٹر 60 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔ماڈل بازار میں خریداروں کا کہنا تھا کہ حکومت سبزیوں کے نرخ مقرر کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ خریداروں نے کہا کہ ماڈل بازار میں سبزیوں کے نرخ کسی حد تک کنٹرول ہیں۔ ان کو عام عام بازاروں تک بھی وسعت دی جانی چاہئے۔شہریوں نے مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے ان کی قوت خرید شدید متاثر ہوچکی ہے، حکومت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو مسائل دن بدن مزید بڑھ سکتے ہیں۔ سبزیوں کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ سے ماڈل بازاروں میں بھی نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ گزشتہ ہفتے 30 روپے کلو فروخت ہونے والے کریلے 80 روپے فی کلو تک جبکہ 53 والے کھیرے 70 روپے فی کلو میں فروخت، 66 والا گھیا کدو 110 روپے پر پہنچ گیا۔اسی طرح لہسن کا ریٹ 165 سے بڑھ کر 180 روپے، 80 روپے والی میتھی 120 روپے، 40 روپے والی بھنڈی 75 روپے، 73 روپے والی اروی 83 روپے فی کلو میں فروخت ہوتی رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…