جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

انٹرنیٹ کے عادی لوگ

datetime 24  جون‬‮  2016 |

انٹرنیٹ کاغیر صحتمندانہ استعمال کرنے والوں میں دفتروں کے قابل ملازمین سرفہرست ہیں جنھیں دفتر کے علاوہ گھر پر بھی کام کرنے کی عادت ہوتی ہے۔سائنسدانوں نےاس خیال کی نفی کی ہے کہ انٹرنیٹ کا عادی بننے کا رجحان صرف نوجوانوں میں پایا جاتا ہے بلکہ وہ کہتے ہیں کہ انٹرنیٹ کا غیرصحتمندانہ استعمال کرنے والوں میں دفتروں کے قابل ملازمین سرفہرست ہیں جنھیں دفتر کےعلاوہ گھر پر بھی کام کرنے کی عادت ہوتی ہے. زیادہ تر آن لائن رہنے والے کامیاب ملازمین میں نشے کی حد تک انٹرنیٹ کا عادی بن جانے کا زیادہ امکان پایا جاتا ہے یہ نتیجہ ایک حالیہ تحقیق کا ہے جس میں انٹرنیٹ کےاستعمال کے حوالے سے لوگوں کے رویے کا جائزہ لیا گیا ہے۔ برطانوی تعلیمی ادارے ‘ہینلی اسکول آف بزنس’ سے وابستہ ماہرین نے کہا کہ انٹرنیٹ کثرت سےاستعمال کرنے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے خاص طور پر دفتروں میں ترقی پانے کے خواہشمند ملازمین میں دفتر کے بعد گھروں پرکام کرنے کا رجحان عام ہوتا جارہا ہے۔ انٹرنیٹ کی بدولت محنتی ملازمین کا کیریئر بلندیوں کو چھو رہا ہے وہیں ہروقت آن لائن رہنے کے نقصانات بھی ہیں ۔ مطالعے کی سربراہ ناڈا کیکاباسا نے ٹیلی گراف سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ نامناسب حد تک آن لائن رہنے کو، جسے متعلقہ فرد خود بھی کنٹرول نا کرسکے، (کمپلسیو انٹرنیٹ یوز) یا پیتھالوجیکل استعمال کے زمرے میں شامل کیا جاتا ہے۔ گھروں سے آن لائن رہ کرکام کرنے والےصارفین اکثر انٹرنیٹ کے استعمال کی ان دیکھی حد کو پار کر جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نامناسب حد تک ویب پر کام کرنے کی وجہ سے ان میں نفسیاتی مسائل پیدا ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے ان میں تنہائی اور ڈپریشن کا شکار ہو جانے کا خطرہ بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔ اکثر ان سےغلطیاں سرزد ہونے لگتی ہیں جبکہ ان کے بیشتر فیصلے غلط ثابت ہونے لگتے ہیں۔ ناڈا کیکاباسا کا کہنا تھا کہ ہر وقت آن لائن رہنے کے خواہشمند کامیاب ملازمین راتوں میں اٹھ کر ای میلز چیک کرتے ہیں ان کے کھانے پینے کےاوقات مقرر نہیں رہتے ہیں غرض کہ سماجی اور خاندانی رشتوں میں بھی تنا کی کیفیت پیدا ہونے لگتی ہے اور سب سے بڑھ کر ویب سے کچھ وقت کے لیے علیحدہ ہونے پر ایسے ملازمین بالعموم بے چین رہنے لگتے ہیں۔ 516 افراد پر مشتمل مطالعے میں 18 سے 65برس کے مرد اور خواتین شامل تھے محققین نے شرکا کے ذہنی استحکام، کام کی زیادتی اور زندگی کے اطمینان کی شرح کا معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ تجربہ میں حصہ لینے والے 60 فیصد شرکا ایسے تھے جنھیں انٹرنیٹ بہت زیادہ استعمال کرنے کی عادت تھی۔ مطالعے کے نتیجے سے ثابت ہوا کہ بہت زیادہ آن لائن رہنے والوں میں نوجوان بالخصوص بے روزگار نوجوانوں سے کہیں زیادہ ایسے کامیاب ملازمین شامل تھے جو بہت اچھی ملازمتوں پرکام کر رہے تھے۔ نارتھ ہمپٹن بزنس اسکول سے تعلق رکھنے والی معاون مصنف کرسٹینا گارسیا نےکہا کہ آن لائن رہ کر کام کرنے کا رجحان محنتی ملازمین کو ویب کاعادی بنا رہا ہے جس سے انھیں کیرئیر میں آگے بڑھنے میں مدد مل رہی ہے لیکن بدلے میں انھیں اس کا خراج بھی ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ ماہرین تعلیم کی جانب سے آجروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ انھیں اپنے بہترین ملازمین کی صحت کے خطرات سے آگاہ ہونا چاہیے اور دفتری اوقات کے بعد کام کرنے کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کرنی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…