روپے کی قدر میں 45 فیصد کمی کرکے کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جارہی ہے ، شرم آنی چاہئے ،مریم اور نگزیب کی وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید

24  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہے کہ ملکی ترقی منجمد کرکے آج کریڈٹ لیاجارہا ہے کہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم ہوگیا،روپے کی قدر میں 45 فیصد کمی کرکے کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جارہی ہے ، شرم آنی چاہئے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کا بیان ثبوت ہے کہ ان کا دماغ درست سمت میں کام نہیں کررہا ۔ انہوں نے  کہاکہ قومی ترقی 5.8 سے 0.4 فیصد پر لاکر کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جارہی ہے ، شرم آنی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ کرنٹ اکاونٹ خسارے کا کریڈٹ لینے والوں کو علم نہیں کہ انہوں نے قومی ترقی کا جنازہ نکال دیا ہے، تب یہ خسارہ کم ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی کا مطلب ہے کہ بیرون ملک سے سرمایہ کاری ،مشینری، پلانٹس اور خام مال آنا بند ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملکی ترقی منجمد کرکے آج کریڈٹ لیاجارہا ہے کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم ہوگیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ایک سال کی اپنی بدترین کارکردگی کا اپنے دوسرے سال کی مزید نالائقی اور نااہلی سے موازنہ کرکے خوش ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ موازنہ ہی کرنا ہے تو 2018 کا 2019 اور 2020 سے کریں تاکہ آپ کو آئینے میں سچائی نظر آئے۔ انہوں نے کہاکہ روپے کی قدر میں 45 فیصد کمی کرکے کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جارہی ہے ، شرم آنی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ملکی ترقی ، کاروبار ، روزگار ختم کرکے کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جارہی ہے ، شرم آنی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ 45 فیصد روپے کی قیمت کم کرنے کے باوجود ٹیکس ہدف پورا کرنے کی تاریخی ناکامی کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جارہی ہے ، شرم آنی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈالر کا ریٹ بڑھانے کے باوجود بھی برآمدات مسلم لیگ ن کے آخری سال سے کم ہے کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جارہی ہے ، شرم آنی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ دوسال میں 13000ارب کا قرض لیا، ایک نئی اینٹ نہیں لگائی، پھر کہتے ہیں کہ معیشت درست سمت جارہی ہے ، شرم آنی چاہئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…