لاہور( این این آئی) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ اچھرہ میں نوجوان نے مبینہ طو رپر موبائل فون کے استعمال سے روکنے پر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ اچھرہ کے علاقہ میں گھر والوںنے نوجوان کو موبائل فون کے بے جا استعمال سے منع کیا جس پر اس نے طیش میں
آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کیا یا اسے مارا گیا اس بارے پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔