ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عقیدہ ختم نبوت قرآن کی 100 آیات اور210 احادیث سے ثابت ،علماء کرام کا اہم اعلان

datetime 23  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) عقیدہ ختم نبوت قرآن کی ایک سو آیات اوردوسودس احادیث سے ثابت ہے ،عقیدہ ختم نبوت اسلام کامرکزی عقیدہ ہے سب سے پہلا اجماع صحابہ کرام نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیا۔ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کاکام آئینی اور قانونی حق ہے۔تحفظ ختم نبوت کا کام آخرت میں جنت کے حصول کاآسان ذریعہ ہے پہلی امتوں کو اجماع امت عطا نہیں کیا گیا،امت محمدیہ کو اجماع امت

کی دولت سے نوازا گیا اورامت نے بھی کمال کیا کہ سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیاان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی ،مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم نے جوہرٹاؤن لاہور مین تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علماء کرام نے کہا کہ قادیانیت کسی مذہب و عقیدے کا نام نہیں بلکہ حضور اقدسﷺ سے بغض و عناد کانام ہے۔ زندگی کے آخری سانس تک منکرین ختم نبوت تعاقب جاری رکھیں گے۔ قادیانیوں کو آئین و قانون کا پابند بنائے ۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام یہ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے اور قیامت والے دن حضور اقدس ﷺ کی شفاعت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ قادیانی آئین پاکستان کے غدار ہیں۔ قادیانی عام طور پر سادہ لوح مسلمانوں کو ورغلانے کے لئے علماء سے بدظن کرتے ہیں۔ تمام مسلمانوں کو انکے مکروفریب سے ہوشیار رہنا چاہیے۔ عقیدہ ختم نبوت قرآن کی ایک سو آیات اوردوسودس احادیث سے ثابت ہے ،عقیدہ ختم نبوت اسلام کامرکزی عقیدہ ہے سب سے پہلا اجماع صحابہ کرام نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیا۔ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کاکام آئینی اور قانونی حق ہے۔تحفظ ختم نبوت کا کام آخرت میں جنت کے حصول کاآسان ذریعہ ہے پہلی امتوں کو اجماع امت عطا نہیں کیا گیا،امت محمدیہ کو اجماع امت کی دولت سے نوازا گیا

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…