پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کے حامیوں میں مسلسل اضافہ، سمال ٹرینڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز نے بھی حمایت کر دی

datetime 23  اگست‬‮  2020 |

کراچی (آن لائن) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرزاینڈکاٹیج انڈسٹریز کے جنرل سیکریٹری محبوب اعظم نے BMGگروپ کے سربراہ سراج قاسم تیلی کی جانب سے کراچی کو 5سال کے لئے فوج کے حوالے کئے جانے کے مطالبے کی بھرپورحمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاق اور صوبوں کی چپقلش کے ناختم ہونے والے سلسلے کا یہی واحد حل ہے۔ کروناکے مسئلے پر

وفاق اور صوبے کی اپنی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے سے معیشت اور تاجروں کو بھاری نقصان اٹھاناپڑا،وفاق نے تاجروں کے بجلی،گیس اور دیگر یوٹیلٹی بلزمعاف کرنے اور قرضے دینے کی یقین دہانی کرائی اور مراعاتی پیکیج کے سپنے دکھائے جبکہ سندھ نے بھی اسی قسم کے پرکشش اعلانات کئے مگر کسی کو کچھ نہیں دیاگیا۔پنجاب نے عید سے چاردن پہلے لاک ڈائون کا اعلان کیاجس سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھاناپڑا۔انہوں نے کہاکہ اب لاک ڈائون پورے ملک سے ختم کردیا گیا ہے مگر سندھ میں آج بھی موجودہے اور وہ بھی چند علاقوں میں۔محبوب اعظم نے کہاکہ سنیماہال کھول دیئے گئے ہیںمگر شادی ہالوں پر پابندی برقرار ہے،اسکول بندہیں لیکن ہوائی جہازاوربسوں میں فاصلے کی پابندی ختم ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی اپنے عروج پر ہے،آٹا،گھی،چینی، دالیںاور ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں،وفاقی اور صوبائی وزراء اورمشیر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی میں مصروف ہیں،ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے،بے روزگاری اور کاروباری سرگرمیوں کے نہ ہونے کی وجہ سے عام آدمی بہت پریشان ہے،چینی انکوائری، آٹابحران،پیٹرول بحران کے ذمہ داران کوکوئی سزانہیں ملی۔اس لئے ہمارامطالبہ ہے کہ ایماندار، نیک اور صالح لوگوں پر ایک فوجی حکومت تشکیل دی جائے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…