پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

راول ڈیم کنارے غیرقانونی تعمیرات، چیف آف نیول سٹاف کی عدالت سے نام نکالنے کی استدعا

datetime 23  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن) چیف آف نیول سٹاف نے ر اول ڈیم کنارے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کیس سے نام نکالنے کی استدعا کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری جواب داخل کروا دیا ہے انھوں نے رپورٹ میں موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت کی ہدایات پر نیشنل واٹر سپورٹس سینٹر گزشتہ 25 برس سے پاکستان نیوی کے پاس ہے جس کے قیام کا مقصد واٹر سپورٹس میں نوجوان ایتھلیٹس کی

استعداد کار بڑھانا ہے سینٹر کو پاکستان میں واٹر سپورٹس کی ترقی کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ اور اپ گریڈ کرنے کا پراجیکٹ جولائی 2020 میں نان پبلک فنڈز سے مکمل ہوا راول ڈیم کنارے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کیس میں چیف آف نیول سٹاف نے سینئر ایڈووکیٹ اشتراوصاف علی کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری جواب داخل کرایا ہے جس میں نیول چیف کا نام کیس سے خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے تحریری جواب میں کہا گیا ہیکہ چیف آف نیول سٹاف کو پاکستان میں تمام واٹر سپورٹس کا پیٹرن ان چیف تعینات کیا گیا نیشنل واٹر سپورٹس سینٹر کا قیام وفاقی حکومت کی ہدایات پر عمل میں لایا گیا،وفاقی حکومت کی ہدایات اور سی ڈی اے کی معاونت کے ساتھ سینٹر گزشتہ 25 سال سے پاکستان نیوی کے پاس ہے جہاں پاکستان نیوی کے انسٹرکٹرز سیلنگ، روئنگ، سوئمنگ، فٹنس اور جم سمیت واٹر سپورٹس کی ٹریننگ مہیا کرتے ہیں سینٹر کے قیام کا مقصد واٹر سپورٹس میں نوجوان ایتھلیٹس کی استعداد کار بڑھانا ہے یہ روائتی انداز کا کلب یا کمرشل انٹرپرائز نہیں پاکستان نیوی کے پیشہ ور تیراک ہمہ وقت سینٹر میں سول انتظامیہ کو ٹریننگ دینے کے لیے موجود ہوتے ہیں گزشتہ برس بھی 67 افراد کو ریسکیو کیا گیا پاک نیوی کے تیراکوں نے راول جھیل کی صفائی میں بھی اہم کرداد ادا کیا عدالت سے استدعا ہے کہ معاملے کو وسیع تر قومی مفاد میں دیکھا جائے کیس کی سماعت ستمبر کے دوسرے ہفتے میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…