مظفرآباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے وزراء نے پر تولنے شروع کردیئے اندرون خانہ پی ٹی آئی سے رابطے ،ٹکٹوں کے مطالبات کے بعد شمولیت کا اعلان ،الیکشن سے 2ماہ قبل کرنے پر اتفاق ،پی ٹی آئی آزادکشمیر کی قیادت نے ملاقات کے بعد اتفاق پر راضی جبکہ وفاقی پی ٹی آئی کی قیادت نے آئندہ 6ماہ میں پالیسی تبدیل کرنے کا گرین سگنل دے دیا جس میں
تنظیم سازی ،عہدیدارانوں میں تبدیلی ،تھوک کے حساب سے امیدواروں کا منظر عام پر آنا،ٹکٹوں کی دوڑ میں پی ٹی آئی کو نقصان سے بچانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے تحت پی ٹی آئی کے پرانے ورکروں کو میرٹ پر ٹکٹ دیا جائے گا جبکہ باقی ممبران کے ساتھ مشاورت اور آئندہ حکومت کے اندر ایڈجسمنٹ کے معاہدے پر اتفاق کیا جائے گا۔