اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن جماعتوں کا دو حصوں میں تقسیم ہونے کا معاملہ،مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا الائنس تیار کرلیا گیا،جے یوائی، اے این پی، پی کے میپ، قومی وطن پارٹی، نیشنل پارٹی نئے اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومت سے علیحدہ ہونے والی جماعت بی این پی مینگل بھی اپوزیشن الائنس کا حصہ ہوں گے، ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی چھوٹی تمام جماعتوں کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے تحفظات ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں جب تک ہمارے تحفظات نہیں دو کرے گی ہم اپنی اپوزیشن کریں گے، میر حاصل بزنجو کے انتقال کے باعث اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں کا اجلاس تاخیر کا شکار ہوا، اپوزیشن کے نئے اتحاد کا اجلاس جلد مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ(ن)اور پاکستان پیپلزپارٹی سے تحفظات پر انہیں اتحا دسے باہر رکھا جا رہا ہے۔