راولپنڈی (این این آئی) این سی او سی نے راولپنڈی کے 3 علاقوں میں مائیکرو لاک ڈاؤن کی نشاندہی کر دی جس کے مطابق چوہڑ ہڑپال گلی نمبر تین، فیز ایٹ سٹریٹ 31 اور آر ڈی اے کالونی لیاقت باغ
میں مائیکرو لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا،تینوں علاقوں سے کرونا وائرس کے 7 نئے کیسز سامنے آچکے ہیں۔ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگنے پر متاثرہ علاقوں میں کرونا ایس او پیز کا مکمل اطلاق ہوگا۔