ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

مانسہرہ کے سیاحتی مقامات ناران، شوگران اور کاغان میں 28 ہوٹلوں اور ریستورانوں کے عملے کے 47 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت، تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹ سیل

datetime 23  اگست‬‮  2020 |

مانسہرہ (این این آئی) ضلع مانسہرہ کے تفریحی مقامات ناران، شوگران اور کاغان میں ہوٹلوں اور ریسٹورینٹس کے اسٹاف ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کئی ہوٹل اور ریسٹورینٹ سیل کر دئیے گئے۔کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اب تک بالاکوٹ،

گڑھی حبیب اللہ مہانڈری، شوگران، کاغان اور ناران میں 800 سے زائد سیمپلز لیے گئے ہیں جن میں سے 47 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ نتائج مثبت آئے۔انہوں نے بتایا کہ 47 افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ان علاقوں میں 28 ہوٹلز اور ریسٹورینٹس سیل کر دیے گئے ہیں جب کہ سیمپلنگ کا عمل بدستور جاری رہے گا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث عائد حکومتی پابندیوں کی وجہ سے جی بی میں ٹرانسپورٹ اور ہوٹل انڈسٹری سمیت پورا سیاحت کا شعبہ شدید متاثر ہوا تھا، اب سیاحتی سرگرمیاں دوبارہ سے بحال ہو گئی ہیں تاہم حکومت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…