ضلع نگر (این این آئی)گلگت بلتستان کے ضلع نگر میں ایک چھوٹا سا گاؤں مِناپِن میں ایک چھوٹا سا ریسٹورینٹ بھی ہے جہاں 100 سال پرانے پتھر کے برتنوں میں خالص اور گینک اجزاء سے تیار کردہ کھانا ‘کْرکْن’ سیاحوں کو پیش کیا جاتا ہے
۔ریسٹورینٹ کے مالک شیر باز علی کا کہنا ہے کہ ریسٹورینٹ میں پیزا کی طرح اسٹفڈ روٹی جسے چپشورو کا نام دیا گیا ہے وہ بھی پیش کی جاتی ہے۔جدید دور کے اس قدیم ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے کے بعد ہاضمے کے لیے گلقند اور شہد ملا قہوہ بھی پیش کیا جاتا ہے ۔