لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے 5 ہزار سے زائد وکلا ء کے وکالت لائسنس معطل کردئیے گئے،بار ایسوسی ایشن کے4کروڑ سے زائد کے واجبات جمع نہ کرانے پر وکلا کے لائسنس معطل کئے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ بار بار کے نوٹس کے باوجود واجباتِ جمع نہ کروانے والے وکلا ء
کے لائسنس معطل کئے گئے۔لاہور ہائیکورٹ بار نے ڈیفالٹرز وکلا ء کو 25 دسمبر تک واجبات جمع کروانے کی مہلت دیدی ہے ،نادہندہ اور لائسنس معطلی والے وکلا ء میں سے اکثریت کا تعلق لاہور سے ہے۔مقررہ تاریخ تک واجبات جمع نہ کرانے والے وکلا بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل نہیں ہوں گے ۔