منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

ساڑھے تین لاکھ میں سگی بیٹیوں کا سودا کرنے والا باپ گرفتار

datetime 23  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ساڑھے تین لاکھ میں اپنی سگی بیٹیوں کا سودا کرنے والا باپ گرفتار کر لیا گیا۔ اس شخص کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے گاؤں ڈاگئی سے ہے، اس منصوبے میں شامل ایک اور شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔کالوخان پولیس تھانے کے ایس ایچ او منصف خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے عدالت سے

بچیوں کے والد کی کسٹڈی حاصل کرلی ہے۔ایس ایچ او نے بتایا کہ ڈاگئی سے تعلق رکھنے والے مذکورہ شخص کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی کہ وہ اپنی دو کم سن بیٹیوں کا سودا ساڑھے تین لاکھ میں طے کرچکا ہے، جس میں دلالی کرنے والے شخص ممتاز کو 50 ہزار ایڈوانس دیے گئے تھے جبکہ باقی رقم بچیوں کے پنجاب منتقلی کے بعد والد کو ملنی تھی۔ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ دونوں بچیوں کی عمریں 11 اور 12 سال کے لگ بھگ ہیں، جن کی ان کے والد نے پیسوں کے عوض شادی طے کر رکھی تھی، تاہم قانون کے مطابق چونکہ بچیوں کی عمر شادی کی نہیں ہے، لہذا ہم نے گاؤں کے مشران کی درخواست پر بچیاں ان کی والدہ کے حوالے کر دی ہیں۔ایس ایچ او منصف خان کے مطابق ملزم نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر ایسا کیا ہے۔ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ اس شخص کا بڑا بیٹا کماتا ہے اور یہ خود بھی صحت مند اور قابل روزگار ہے، ملزم گاؤں کی ایک مسجد میں امامت کے فرائض بھی انجام دیا کرتا تھا لیکن دو سال سے بے روزگار ہے۔پولیس دوسرے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لئے کوشاں ہے اور اس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ شخص پہلے بھی بہت ساری معصوم بچیوں کا سودا کرکے انہیں پنجاب لے جا چکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…