ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پر عملدرآمد ،چارٹرڈ اکائونٹنٹ فرمز کے خلاف بڑی کارروائی

datetime 22  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پر عملدرآمد کے تحت بڑی کارروائی ،آڈٹ ریگولیٹر آڈٹ اوور سائٹ بورڈ نیچارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم کو ڈی رجسٹر کر دیا ۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق آڈٹ اوور سائٹ بورڈ نے عوامی مفاداتی کمپنیوں کے آڈیٹروں

کے رجسٹر سیقدیر اینڈ کمپنی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کو نکال دیا ، اعلامیہ کے مطابق قدیر اینڈ کمپنی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم نے قانون کی کئی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ، فرم نے ضابطہ اخلاق کے مطابق آڈٹ پارٹنر کونہ بدلنے کے آڈٹ پارٹنر کی تفصیلات نہ بتانا اور کوالٹی کنٹرول ریویو میں اپنی آڈٹ اینگجمنٹس کو چھپانا شامل ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق کارروائی آڈٹ اوور سائٹ بورڈ نے فرم کو شنوائی کا موقع فراہم کرنے کے بعد کی ، اعلامیہ کے مطابق آڈٹ اوور سائٹ بورڈ نے دو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرموں کو وارننگ اور چار دیگر فرموں کو  بھی انتباہ جاری کیا ، اعلامیہ کے مطابق ان فرموں نے ایس ای سی پی اور آئی کیپ کی طرف سے اپنے آڈٹ پارٹنرز کی سرزنشوں اور جرمانوں کو چھپایا تھا ۔اعلامیہ کے مطابق آڈٹ اوور سائٹ بورڈ ایک آزاد ریگولیٹری ادارہ  ہے جو عوامی مفاد کی  کمپنیوں کے مالی گوشواروں  کے آڈٹ کے معیار کی نگرانی کرتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…