لاہور( این این آئی)پنجاب یونیورسٹی کے تحت بی اے، بی ایس سی امتحانات میں انگریزی کا پرچہ دوبارہ لینے کا فیصلہ کر لیا گیا، سیکنڈ شفٹ کے طلباء آن لائن سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث سوالیہ پرچہ حل نہیں کر سکے تھے۔پنجاب یونیورسٹی کے تحت بی اے بی ایس سی
پارٹ ٹو اور ایسوسی ایٹ ڈگری کے آن لائن امتحانات لیے جا رہے ہیں، طلبا ء کی جانب سے گوگل سرور کے ساتھ منسلک ہونے میں مسائل کی نشاندہی کے بعد انگریزی مضمون کا دوسری شفٹ کا پرچہ دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گوگل سرور میں خرابی کے باعث دوسری شفٹ کے آن لائن پرچے میں طلبا ء کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، پنجاب یونیورسٹی 2 ہزار طلبا کا دوبارہ امتحان لے گی، صرف دوسری شفٹ کے طلبا ء کا انگریزی کا پرچہ 10 محرم کے بعد لیا جائے گا، جس کا طلبا کو ای میل کے ذریعے سے آگاہ کر دیا جائے گا۔