پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز زلفی بخاری کو ایک اور اہم عہدہ دینے کا فیصلہ

datetime 22  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے زلفی بخاری کو پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن بورڈ کا نیا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کرلیا، کابینہ ڈویژن نے زلفی بخاری کی تقرری کیلئے سمری تیار کرلی، زلفی بخاری کی تعیناتی کیلئے سمری کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے معاون خصوصی اورسیز پاکستانی زلفی بخاری کو مزید ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکومت نے زلفی بخاری کو نیا چیئرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے زلفی بخاری کی چیرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ کی تقرری کیلئے سمری تیار کرلی ہے۔ زلفی بخاری کی تعیناتی کیلئے سمری کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔اسی طرح پی ٹی ڈی سی بورڈ کے تین ممبران کی تعیناتی کیلئے 6ناموں کا پینل بھی تجویز دیا گیا ہے۔جس میں ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کا نام بطور سیکرٹری بورڈ تجویز کیا گیا ہے۔جاوید جبار، کامران لشاری، سلمان صدیق بطور ممبر بورڈ سبکدوش ہوچکے ہیں۔ واضح رہے معاون خصوصی زلفی بخاری سیروسیاحت کے فروغ کیلئے بہترین کام کررہے ہیں۔ وہ وزیراعظم کے مشیر سیاحت بھی ہیں۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے اوورسیز، سیاحت زلفی بخاری سے گزشتہ روز ترجمان حکومت پنجاب ناصر سلمان نے ملاقات کی، ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کی سہولیات اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا،اس موقع پر زلفی بخاری کا کہنا تھاکہ حکومت پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت کا اغاز کررہی ہے، ڈیجیٹل بینکنگ سے لاکھوں اوورسیز پاکستانی اکاؤنٹ کھولنے اور براہ راست سرمایہ کاری کی سہولت ہوگی، وزیر اعظم عمران خان اسکا جلد افتتاح کررہے ہیں اور یہ وزیر اعظم کے ڈیجیٹل پاکستان ویڑن کے تحت ہے، وزیر اعظم نے پاکستان کے سیاحتی مقامات کی اہمیت کو جانتے ہوئے سیاحت کو انڈسٹری کا درجہ دیا ہے،

کورونا بحران میں معاشی سرگرمیوں کیلئے تعمیراتی انڈسٹری کے بعد سیاحتی مقامات کو کھولا گیا، اس موقع پر ناصر سلمان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کرنے اور بیرون ممالک میں محنت کش طبقہ کیلئے روزگار میں زلفی بخاری کا کردار قابل تعریف ہے، ریکارڈ ترسیلات زر اور اوورسیز پاکستانیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری وزیر اعظم پر اعتماد ہے، سیاحت کے فروغ سے مقامی لوگوں کی طرز زندگی بہتر ہوگی اور ملک میں زرمبادلہ بھی بڑھے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…