پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

بھارت کے ساتھ یہ خونی اور آخری جنگ ہو گی اور ایٹمی جنگ ہو گی، شیخ رشید کی ایٹمی جنگ کی دھمکی سے بھارت پر کپکپی طاری، بھارتی میڈیا زہر اگلنے لگا

datetime 22  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیر نے بھارت کو جنگ کی دھمکی دے دی۔ بھارتی میڈیا پر خوف کے سائے اور بھونچال آ گیا۔ انڈیا ٹوڈے کے پروگرام انڈیا فرسٹ میں وفاقی وزیر شیخ رشید کے جملوں کو ایسے دکھایا گیا کہ بس اب جنگ ہونے ہی والی ہے۔ وفاقی وزیر کی مختلف تقاریر کے کلپس دکھائے گئے اس دوران عمران خان کی ایک تقریر بھی دکھائی گئی،

وفاقی وزیر شیخ رشید نے دوران تقریر کہا کہ بھارت کے ساتھ یہ خونی اور آخری جنگ ہوگی اور ایٹمی جنگ ہوگی اور پاکستانی ہتھیار بھارتی مسلمانوں کو بچاتے ہوئے آسام تک جائیں گے۔ شیخ رشید کے ان الفاظ پر بھارت پر کپکپی طاری ہو گئی ہے۔ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ اگر بھارتی فوج صرف لاہور کی طرف بڑھی تو ہمارے پاس ہتھیار موجود ہیں، ہمارے پاس ہر سائز کا مسالہ ہے، ہر طرح کی گولی موجود ہے۔ پروگرام کے میزبان نے کہاکہ پاکستانی وزیر نے بھارت کو ایٹمی جنگ کی دھمکی دی ہے۔ میزبان نے کہاکہ ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران شیخ رشید نے اعتراف کیا کہ روایتی جنگ میں بھارتی فوج پاک فوج سے کہیں زیادہ برتر ہے، لہذا پاکستان چھوٹے چھوٹے جوہری ہتھیاروں پر کام کر رہا ہے۔ یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے یا مذموم سازش؟ پروگرام میں بھارتی میزبان نے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی اس بارے بات کی جس میں انہوں نے اپنے اپنے دلائل دیے اس موقع پر سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات بارے بھی ہرزہ سرائی کی گئی۔ بھارتی پروگرام میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ چین کو بھی توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ سعودی عرب نے کشمیر کے معاملے پر پاکستان کا ساتھ نہیں دیا تو پیسے اور ہتھیار لینے پاکستان چین پہنچ گیا ہے۔ بھارتی میڈیا پر خوف کے سائے اور بھونچال آ گیا۔ انڈیا ٹوڈے کے پروگرام انڈیا فرسٹ میں وفاقی وزیر شیخ رشید کے جملوں کو ایسے دکھایا گیا کہ بس اب جنگ ہونے ہی والی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…