2 سالہ بدترین کارکردگی کو عمران صاحب این آر او این آر او کے بیانیے سے  عوام کو اب بیوقوف نہیں بنا سکتے ، مریم اور نگزیب نے کھری کھری سنا دیں

22  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق عمران خان اور ترجمانوں کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو سالہ بدترین کارکردگی کو عمران صاحب این آر او این آر او کے بیانیے سے عوام کو اب بیوقوف نہیں بنا سکتے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف پنجاب حکومت کی درخواست پر

قانونی طریقے سے علاج کرانے گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی سیاست نواز شریف سے شروع اور نواز شریف کے نام پہ ختم ہوتی ہے کیونکہ کارکردگی صفر اور کرپشن تاریخی ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اپنی کرپشن اور نالائقی چھپانے لئے نواز شریف کے خلاف بیان دینا شروع کر دیتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کو اپنی نالائقی اور کرپشن چھپانے کیلئے نوازشریف کے نام کا سہارا لینا پڑتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب عوام کی خدمت اور کارکردگی پہ بھی اپنی ٹیم کو ”گو سلو پالیسی” ترک کرنے کی ہدایت کریں،عمران صاحب مہنگائی کو 13 فیصد سے تین فیصد کم کرنے کے انتظامات تیز کرنے کی ہدایت کریں،عمران صاحب عوام کو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دینے کے انتظامات تیز کرنے کی ہدایت کریں۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب عوام کو روزگار اور روٹی مہیا کرنے کیلئے تمام متعلقہ آپشنز استعمال کرنے کی ہدایت کریں۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب چینی 110 روپے سے 52 روپے کرنے کیلئے بھی اجلاس بلائیں،عمران صاحب آٹا 78 روپے سے 33 روپے کرنے کے کئے بھی متعلقہ آپشنز استعمال کرنے کی ہدایت کریں، عمران صاحب جہانگیر ترین کو لندن سے بلانے کیلئے متعلقہ قانونی آپشنز استعمال کرنے کی ہدایت کریں۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب 23 فارن فنڈنگ ، 13000 ارب کا قرضہ ، مالم جبہ ، بلین ٹری سونامی ، چینی، آٹا اور پٹرول چوری کیلئے کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کریں،عمران صاحب بی آر ٹی کے 126 ارب کے کھڈوں کی تحقیقات کا حکم دیتے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…