اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

مہنگائی مزید بڑھ گئی، سرکاری ادارے نے خود ہی اعتراف کر لیا

datetime 22  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق مہنگائی مزید صفر اعشاریہ 96 فیصد بڑھ گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں ، چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ہفتے میں چینی کی اوسط 40 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، جو 95 رپے 67 پیسے سے بڑھ کر اوسطاً 96 روپے 7 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق بجلی چارجز فی یونٹ 36 پیسے بڑھ گئے، برائلر مرغی

ساڑھے 5 روپے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں ڈیڑھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے میں آٹا، دودھ، دہی، چھوٹا اور بڑا گوشت، چاول، دال چنا، دال مسور اور لہسن بھی مہنگا ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی رونما ہوئی، جیسے انڈے 9 روپے فی درجن، پیاز 2 روپے، دال مونگ 3 روپے اور گھریلو سلنڈر 7 روپے سستا ہوا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…