اسلام آباد (این این آئی)ماڑی پٹرولیم کمپنی نے سندھ میں ڈھرکی کے علاقے میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ، دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 31لاکھ 27ہزار مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی ۔ماڑی پٹرولیم کے اعلامیئے کے مطابق سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈھرکی کے علاقے میں گیس کی یہ مسلسل
چھٹی دریافت ہے ، نئی دریافت سے ابتدائی طور پر 31لاکھ 27ہزار مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی ،گیس دریافت کیلئے کنویں کی 1250میٹر تک کھدائی کی گئی ،اعلامیئے کے مطابق ماڑی پٹرولیم کمپنی کے سی ای او فہیم حیدر نے اہم کامیابی پر گیس دریافت کرنے والے کمپنی کی ٹیم کو مبارک دی ہے۔