پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ،عدالت نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 21  اگست‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کے خلاف درخواست پر اٹارنی پاکستان اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 16 ستمبر کو جواب طلب کرلیا، عدالت نے سیکرٹری قومی اسمبلی کو اراکین اسمبلی کی سابقہ اور موجودہ تنخواہوں اور الاوئنسز کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کے خلاف

درخواست پر سماعت ہوئی، درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کے اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کا بل پیش کیا گیا تھا بل کے تحت ہر رکن قومی اسمبلی کو سالانہ 25 ائیر ٹکٹ استعمال کرنے کا اختیار دیا گیا، یہ ائیر ٹکٹ رکن پارلیمنٹ کے اہل خانہ کو بھی استعمال کرنے کا اختیار دیا گیا ائیر ٹکٹ استعمال نہ کرنے کی صورت میں متبادل رقم بھی حاصل کرنے کی چھوٹ دی گئی موجودہ صورتحال کے باعث اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ و مراعات کالعدم قرار دی جائیں جس پر عدالت نے اٹارنی پاکستان اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 16 ستمبر کو جواب طلب کرلیا، عدالت نے سیکرٹری قونی اسمبلی کو اراکین اسمبلی کی سابقہ اور موجودہ تنخواہوں اور الاوئنسز کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق تفصیلات بھی پیش کی ہدایت کردی، درخواست میں وزیراعظم بذریعہ پرنسپل سیکرٹری،وزیر برائے سائنس فواد چوہدری، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور, سیکرٹری قومی اسمبلی و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔  سندھ ہائیکورٹ نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کے خلاف درخواست پر اٹارنی پاکستان اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 16 ستمبر کو جواب طلب کرلیا، عدالت نے سیکرٹری قومی اسمبلی کو اراکین اسمبلی کی سابقہ اور موجودہ تنخواہوں اور الاوئنسز کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…