اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

ریلوے کی تنظیم نو کیلئے صرف اتنے دن کی مہلت ہے، سپریم کورٹ نے حکم جاری کر دیا

datetime 20  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے ریلوے کی تنظیم نو کیلئے چار ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ ازخودنوٹس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کی ۔ دور ان سماعت عدالت نے ریلوے کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے چار ہفتے کی مہلت دیدی۔عدالت نے مہلت پلاننگ کمیشن کی درخواست پر دی ۔ عدالت نے سرکولر ریلوے پر سندھ حکومت

اور ریلوے سے پیشرفت رپورٹ طلب رلی ۔چیف جسٹس نے کہاکہ کراچی حیدرآباد برج کسی بھی وقت گر سکتا ہے، کوٹری میں انگریز کا بنایا ہوا پْل آج بھی درست حالت میں ہے، دریائے سندھ پر کوئی ایسا پْل نہیں جس پر قوم فخر کر سکے، ایوب خان کے دور میں بننے والا ایوب برج واحد خوبصورت پْل ہے، ایوب برج کے بعد ملک میں جتنے بھی پْل بنے سب گندی بنائے گئے، ایم ایل ون کیلئے اچھے برج بنائے جائیں، دریائے سندھ ملک کی اکانومی چلاتا ہے اسکی عزت دیں۔ سیکرٹری ریلوے نے کہاکہ ایم ایل ون میں سٹیٹ آف دی آرٹ پْل بنائے جائیں گے، ایم ایل ون کا پیکج ون تین سال میں مکمل ہوگا۔چیف جسٹس نے کہاکہ تین سال بہت زیادہ ہیں، چائنہ والے تو مہینوں میں ریلوے لائن بچھا دیتے ہیں، فنڈز موجود ہیں تو منصوبہ مکمل ہونے میں وقت نہیں لگنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ اٹھارہ سو کلومیٹر کا ٹریک بچھانا چائنہ کیلئے کوئی مشکل نہیں، کمشنر کراچی نے کہاکہ کراچی میں ریلوے سٹیشنز کی فینسنگ کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا۔عدالت نے مزید سماعت چار ہفتے کیلئے ملتوی کر دی سپریم کورٹ نے ریلوے کی تنظیم نو کیلئے چار ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی ۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ ازخودنوٹس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کی ۔ دور ان سماعت عدالت نے ریلوے کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے چار ہفتے کی مہلت دیدی۔عدالت نے مہلت پلاننگ کمیشن کی درخواست پر دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…