لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ مریم نواز کو جان سے مارنے کے لیے لیزر گن استعمال کی گئی، ماضی میں بینظیر بھٹو اور لیاقت علی خان کا قتل کیا گیا اور نیب میں پیشی کے دوران مریم نواز کو بھی جان سے مارنے کی کوشش کی گئی۔ پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم
عمران خان، ڈی جی نیب اور دیگر اس میں ملوث ہیں جبکہ شہزاد اکبر وعدہ معاف گواہ بنیں گے، مجھے یہ بھی ڈر ہے وہ ملک سے بھاگ نہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نیب میں پیش ہوئے تو ایسا لگ رہا تھا جیسے ہم سری نگر میں موجود ہیں،۔ انہوں نے نواز شریف کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ جب تک ان کا لندن میں رزق ہے وہ وہاں رہیں گے۔