لاہور( این این آئی)چین کے دو رکنی وفد نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں لاہورکے صدر پرویز ملک سے ملاقات کی ۔ چینی وفد کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ساڑھے 5 ہزار ماسک، گلوز سمیت دیگر امدادی
سامان مسلم لیگ(ن) کے حوالے کیا گیا ۔اس موقع پر شائستہ پرویز ملک، رانا مشہود، خواجہ عمران نذیر بھی موجود تھے۔ چینی وفد میں مسٹرژاہو فیوشان اور مسٹر لیو زاہان شامل تھے ۔پرویز ملک نے امدادی سامان دینے پر پاکستانی قوم اور لیگی قیادت کی جانب سے چینی وفد کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چین ہر کڑے اورمشکل وقت میں پاکستان کامخلص دوست رہا ہے ۔ شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ پاک چین دوستی پر فخر ہے۔چینی وفد نے عوام کیلئے شہباز شریف کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں بجلی سمیت دیگر بحران حل کئے ہوئے ۔