جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

’’تبدیلی کے دو سال مکمل لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ‘‘ وزیراعظم سے یہی کہوں گا کہ آپ ہمیں اب تھوڑا سا پلیز ہمیں گھبرا لینے دیں کیونکہ سننے میں یہی آرہا ہے کہ ابھی تو کچھ بھی مہنگائی نہیں ہوئی ، لیگی کارکن کارکردگی پر برس پڑا

datetime 19  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں خاتون اینکر نےایک لیگی کارکن سے سوال پوچھا کہ آپ کا پسندیدہ اداکار کون ہے؟ جس کے جواب میں لیگی کارکن کا کہنا تھا کہ فیورٹ ایکٹر عمران خان ہی ہے بس ،تاریخ گواہ ہے کہ اس جیسا نہ تو آج تک ایکٹر آیا اور نہ ہی کوئی آئے گا ۔ انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان دنیا کا واحد یونیک پیس ہے جسے ماں نے پیدا کیا ہے

یہ بھیک مانگنے سے شروع ہوا تھا اب بھی بھیک مانگ رہا ہے ۔میرا پورا یقین ہے کہ مرتے دم تک ،حضرت عزرائیل علیہ السلام جب ان کی روح قبض کرنے آئیں گے تو یہ ان سے بھی بھیک مانگے گا ۔ لیگی کارکن کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ جب یہ پیدا ہوا تو اس نے ڈاکٹر سے بھی بھیک مانگی ہو گی کیونکہ آج عوام کو بھی انہوں نے اسی کام پر لگا دیا ہے ۔ کوئی بھی کام کرنا ہو بس بھیک مانگنا شرو ع ہو جائے جائو ۔ عوام کو کیا دیا ہے کہ یہ اتنے لوگ کھڑے ہیں ، کوئی خریدار تو کوئی دکاندار ہے ، ان کے چہروں پر پریشانیاں دیکھیں ، کوئی انڈے لینے آیا ہو گا کوئی دودھ لینے لیکن جیب میں پیسہ کوئی نہیں ہے، تو وہ ہم سے ہی پیسہ مانگے جارہا ہے پیسہ دے دیں ، بھیک دیدیں ، تو پھر عوام کیا کرےگی ، خاتون اینکر سے مخاطب ہوتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ آپ ایکٹر کی بات کر رہی ہیں عمران خان سے اچھا ایکٹر آیا ہے نہ آئے گا ۔ خاتون اینکر نے عمران خان کیلئے لیگی کارکن سے فیورٹ ڈائیلاگ بولنے کاکہاتو شخص کا کہنا تھا کہ ایک ڈائیلاگ ہے کو فیورٹ ہے کہ آپ لوگوں نے گھبرانا بالکل نہیں ہے ، آپ لوگوں نے اس وقت تک نہیں گھبرانا جب تک میں آپ کو غسل والے پھٹے پر نہ لیٹا دوں ، یہی ایک ڈائیلا گ ہے لیکن میں ان سے یہ گزارش کروں گا کہ ایکٹر اعلیٰ صاحب ، یہ وزیراعظم ہیں لیکن میں انہیں ایکٹر اعظم کہوں گا کہ تھوڑا سا پلیز ہمیں گھبرا لینے دیں ،کیونکہ سننے میں یہی آرہا ہے کہ ابھی تو کچھ بھی مہنگائی نہیں ہوئی ، آپ دیکھیں نہ بار بار آٹے کا تھیلا 850روپے کا یہ کہہ رہے ہیں ، جو میں آج ایک ہزار دس روپے کا ابھی خرید کر لایا ہوں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…