اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارتی ایجنسی ’را‘ اور افغان خفیہ ادارے ’این ڈی ایس‘ کا پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ بے نقاب،’را‘ اور ’این ڈی ایس‘ کے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی تیاری کیلئے کس سے رابطے میں تھے ؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 18  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور افغان خفیہ ادارے ’این ڈی ایس‘ کا کالعدم تحریک طالبان اور دگیر شدت پسند تنظیموں کے ساتھ مل کر پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی تیاری کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ادارے ’را‘ اور افغان خفیہ ادارے ’این ڈی ایس‘ کا پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا،

دونوں اداروں کی کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور دیگر شدت پسند تنظیموں کو پاکستان کے خلاف متحد کرنے کی سازشوں کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ’را‘ اور ’این ڈی ایس‘ افغانستان میں دیرپا امن کی راہ میں بھی بڑی رکاوٹ ہیں۔16 اگست کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ اور افغان خفیہ ادارے ’این ڈی ایس‘ کے کالعدم تنظمیوں کے ساتھ پکتیکا اور کنڑ میں اہم اجلاس ہوئے، جن میں تحریک طالبان پاکستان، کالعدم جماعت الاحرار اور کالعدم حِزب الاحرار کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں جماعت الاحرار کے اکرام اللہ ترابی نے بھی شرکت کی جو کچھ عرصہ قبل عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا، اکرام اللہ ترابی کو دسمبر 13 میں افغانستان سے ایساف نے گرفتار کر کے پاکستان کی حوالے کیا تھا۔اجلاس میں پاک فوج، پولیس، رینجرز، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کا فیصلہ کیا گیا، جب کہ پاکستان اور امریکا کی مشترکہ کوششوں کو سبوتاڑ کرنے کی گھناؤنی سازش بھی تیار کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…