اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

پانچویں سے دہم جماعت کے بچوں کیلئے سکولز کھولنے کا اعلان

datetime 18  اگست‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی )پنجاب بھر کے سکولز مرحلہ وار کھولنے پر اتفاق ہوگیا، پندرہ ستمبر سے پانچویں سے دہم جماعت کے بچوں کیلئے سکولز کھول دیئے جائیں گے، پہلی سے چوتھی جماعت کے بچوں کی کلاسسز جنوری سے شروع کیے جانے پر غور کیا گیا ، وزیر سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس نے نجی سکولز مالکان سے بھی 25 اگست تک سکول کھولنے کے حوالے سے سفارشات مانگ لیں ۔

صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس سے نجی سکولز مالکان سے سکول کھولنے کیلئے ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیاکہ 15 ستمبر سے سکولز مرحلہ وار کھول دیئے جائیں گے، پہلے مرحلے میں پانچویں سے دہم جماعت کے بچوں کو بلوایا جائے گا جبکہ پہلی سے چوتھی جماعت کے بچوں کو جنوری میں سکول بلوائے جانے پر غور کیاگیا۔ پاک ایوان تعلیم کے سربراہ قاضی نعیم انجم کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق آدھے بچے ایک دن اور آدھے اگلے روز بلوائیں جائیں گے۔ایک دن سکول آنے والے بچوں کو اگلے روز چھٹی ہوگی۔نجی سکول مالکان کی اصرار پر کمرہ جماعت میں طلبا کا درمیانی فاصلہ چھ فٹ سے کم کرکے 3 فٹ کردیا گیا ہے۔ سکول ایجوکیشن نے نجی تعلیمی اداروں سے بچوں کو سکول بلوانے کے حوالے سے 25 اگست تک پلان مرتب کرکے فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیئرمین سرونگ سکولز ایسوسی ایشن میاں رضا الرحمان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی چیز حتمی نہیں ایس او پیز میں تبدیلی کی گنجاش موجود ہے۔صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن نے نجی سکول مالکان کو یقین دہانی کروائی کہ سکول کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو وفاقی حکومت سے ہونے والی میٹنگ میں کر لیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…