اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تھپڑ چلانے کی خبر پر حکومت نے دو نجی ٹی وی چینلز کیخلاف پیمرا سے رجوع کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے وزیر خارجہ اور پرنسپل سیکرٹری کی تلخ کلامی کی خبر بریک کرنے پر پیمرا سے رجوع کر لیا ہے ۔
ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ہ کیا گھٹیا قسم کی صحافت ہے۔ جو دل کرتا ہے وہ جھوٹی خبر کہ طور پر چلا دیا جاتا ہے۔شاہ محمود صاحب اور اعظم خان صاحب دو معزز اور عزت دار لوگ ہیں۔دونوں کے درمیان آج کوئی ملاقات تک نہیں ہوئی اور آپ انُکی لڑائی کی جھوٹی بات کرتے ہیں۔آپ کو شرم آنی چاہئیے- ایسا کبھی کوئی واقعہ نہیں ہوا۔آپ کے خلاف پیمرا جارہے ہیں اور آپکے خلاف سخت ترین کاروائی کی درخواست کریں گے۔آپ کا چینل ٹوٹل 100 لوگ دیکھتے نہیں اور خبریں دیکھیں کیسے بناتے ہیں آپ۔ آپ کو اندازہ نہیں کہ پاکستان کہ وزیرخارجہ اور وزیراعظم کہ پرنسپل سیکٹری کی جھوٹی خبر انٹرنیشنل میڈیا کیسے چلائے گا۔ کچھ شرم کریں،بول ٹی وی بھی جھوٹی خبر میں پیچھے نہیں رہا۔ پیمرا سے درخواست کی ہے کہ دونوں کہ خلاف کاروائی کی جائے۔